حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ آئی سی سی نے بی سی بی کیساتھ تحفظات پر ملکر کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے ساتھ رابطے کا اعلامیہ جاری کردیا‘الٹی میٹم کی مکمل تردید کر دی گئی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ رابطے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے۔
بی سی بی نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔بی سی بی نے کہا کہ بی سی بی نے بنگلادیش کے میچز منتقل کرنیکی بھی درخواست کی تھی، آئی سی سی نے جواب میں اس بات کو دہرایا کہ بنگلادیش ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کو کسی رکاوٹ کے بغیر یقینی بنایا جائیگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے بی سی بی کیساتھ تحفظات کے حوالے سے ملکر کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
بورڈ کے تحفظات کو زیرِ غور لانے پر بھی رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیا میں بنگلادیش بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں یہ سب غلط ہیں، آئی سی سی کی کمیونیکیشن کو سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی اور متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ تعمیری انداز میں رابطے جاری رکھے گا۔