شہر قائد میں جلسہ، تحریک انصاف نے اجازت کیلئے درخواست دیدی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ شہر قائد میں جلسہ، تحریک انصاف نے اجازت کیلئے درخواست دیدی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جلسے سے خطاب کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل افریدی کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے دورے کے دوران پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف نے عوامی جلسے کی اجازت کے لیے درخواست بھی دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر اور سیکریٹری جنرل ارسلان خالد نے ڈی سی ایسٹ کو خط ارسال کردیا۔بتایا گیا ہے کہ خط میں کراچی میں عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت طلب کی گئی، پاکستان تحریک انصاف نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے عوامی جلسے کی اجازت 11جنوری بروز اتوار کے لیے طلب کی گئی ہے، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جلسہ پرامن ہوگا اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، جلسے سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کا انتظار ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی 9جنوری سے 11جنوری تک کراچی کے دورے پر رہیں گے، اس دوران وہ سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کی قیادت خود کریں گے، دورے کے دوران وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی ارکان اسمبلی بھی موجود ہوں گے اور وہ پارٹی قیادت، جیل میں قید کارکنان اور سیاسی رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے، سہیل آفریدی کراچی پریس کلب بھی جائیں گے اور سیاسی سٹریٹ مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں کارکنان کو متحرک کرنیکی کوشش کرینگے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے خصوصی مشیر شفیع اللہ جان نے بتایا کہ دورے کے دوران سہیل آفریدی سندھ کی صوبائی حکومت کے ارکان اور پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے، پارٹی کے اندرونی امور اور سیاسی حکمت عملی پر غور کریں گے، وزیراعلی کے پی دورہ کراچی کے دوران بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے اور سندھ کے ہم منصب سے باضابطہ ملاقات کریں گے تاکہ صوبوں کے درمیان سیاسی تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.