افغان کرکٹر راشد خان نے اپنے ہی ملک کو غیر محفوظ قرار دیدیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ افغان کرکٹر راشد خان نے اپنے ہی ملک کو غیر محفوظ قرار دیدیا، راشد خان نے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ قرار دیدی، میں کابل کی سڑکوں پر گھوم پھر نہیں سکتا، سفر کیلئے بلٹ پروف گاڑی رکھتا ہوں۔ دنیا بھر میں اپنی شاندار بالنگ سے پہچانے جانیوالے افغان کرکٹر راشد خان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بہترین بیٹسمین کیون پیٹرسن کیساتھ ایک دلچسپ انٹرویو میں اپنے ملک میں سیکیورٹی کے انتہائی اقدامات کا انکشاف کیا کہ وہ افغانستان میں اپنی حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں۔

کیون پیٹرسن کے لیے یہ بات حیران کن تھی، مگر رشید خان کا انداز بتا رہا تھا کہ وہ اس حقیقت کو قبول کر چکے ہیں۔ راشد خان کے مطابق یہ اقدام کسی لگژری طرزِ زندگی کی وجہ سے نہیں بلکہ محض جان کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان جیسے ملک میں وہ کابل کی سڑکوں پر عام شہری کی طرح آزادانہ طور پر چل پھر نہیں سکتے۔بین الاقوامی کرکٹ میں بے پناہ کامیابی اور مقبولیت کی وجہ سے راشد خان افغانستان کے سب سے نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، جس کے باعث ان کی سیکیورٹی خدشات بھی عام شہریوں سے کہیں زیادہ ہیں۔

راشد خان نے واضح کیا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ہر سطح پر افغانستان کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کومیدان سے باہراکثرایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا اندازہ شائقین کو کم ہی ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راشد خان ان حالات کو شکایت کے طور پر بیان نہیں کرتے بلکہ اسے اپنے ملک کی زمینی حقیقت سمجھتے ہیں۔ ان کے نزدیک حفاظتی اقدامات کسی آسائش کا نام نہیں بلکہ بقا کی ضرورت ہیں۔ اس کے باوجود وہ افغانستان کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ہر میدان میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.