حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیار، بلیک میلنگ قبول نہیں، جائز معاملات پر بات آگے بڑھ سکتی ہے،پہلے بھی مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی، اب بھی تیار ہیں،تاہم مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ کسی صورت قبول نہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بارپھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں اور جائز معاملات پر بات آگے بڑھ سکتی ہے، تاہم مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ کسی صورت قبول نہیں۔
وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی اہم سیاسی اور اقتصادی امور پر غور کیا گیا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ میں اسمبلی میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کیلئے تیار ہے، غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی جو جائز معاملات ہیں، صرف ان کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے پی ٹی آئی کو پہلے بھی مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی اور اب بھی تیار ہیں تاکہ ملکی خوشحالی کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی قائم کی جا سکے۔
وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی نجکاری ہوگی وزیراعظم نے کہا ہے کہ سربمہر لفافوں میں بولیاں آئیں اور بولی کا عمل براہ راست دکھایا جارہا ہے، کامیاب طریقے سے بولی ہوگی تو معاملات بہتر ہوں گے، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے بہترین کاوشیں کیں، سارے مرحلے کو شفاف بنانا انتہائی ضروری تھا سارے پراسیس کا دوبارہ کابینہ کے پاس آنا بہت ضروری ہے، بولی کا عمل شفاف بنانے کی ضرورت تھی تاکہ یہ کامیاب ہو ا۔
وزیراعظم نے فیلڈمارشل کو سعودی عرب میں دئیے گئے کنگ عبدالعزیز ایوارڈ کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ صرف فیلڈ مارشل کا ایوارڈ نہیں بلکہ پوری قوم کیلئے اعزاز ہے شہباز شریف نے اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کی بات کرنے پر کہا کہ انہیں اسمبلی میں بھی مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے اور وہ ملکی خوشحالی کیلئے ہر سیاسی جماعت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، لیکن کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ کو قبول نہیں کیا جائے گا شہباز شریف نے پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔