حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں شامل ہو گئے، عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں سب سے مثر سٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں، پاکستانی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت روابط میں متحرک رہی، ٹرمپ کے غیر رسمی انداز کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگ ہونے کا اعزاز پاکستان کے عسکری سربراہ کو جاتا ہے۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے نیا مگر مشکل دور کھول دیا، عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں سب سے مثر اسٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے آرٹیکل کے مطابق مڈل پاورز کے لیے یہ پیشرفت خاصی پیچیدہ ثابت ہو رہی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں شامل ہیں، ٹرمپ کے غیر رسمی انداز کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگ ہونے کا اعزاز پاکستان کے عسکری سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے لیے ایک کامیاب کثیر الجہتی سٹریٹجسٹ کی واضح مثال ہیں۔برطانوی جریدے نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مڈل پاورز کے لیے ایک کامیاب کثیر جہتی حکمتِ عملی کی واضح مثال ہیں، مڈل پاورز سفارتکاری کی بھی کامیاب مثال ہیں، پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت روابط میں متحرک رہی۔
فیلڈ مارشل نے تیزی سے بدلتی عالمی سیاست میں پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے ہیں، عاصم منیر نے پاکستان کی سفارتکاری کو بدلتے عالمی ماحول میں مثر انداز میں آگے بڑھایا۔آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ بر وقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ مثر ثابت ہوا، پاکستان کی اس سفارتی کامیابی نے بھارت کو مایوس کیا، بھارت کے لیے درمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا ہے، ہندوستان بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہ ہو سکا، اس سفارتی ناکامی کے باعث ہندوستان مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔