موجودہ سیاسی درجہ حرارت ملک کیلئے خطرناک ہے، بیرسٹر گوہر

موجودہ سیاسی درجہ حرارت ملک کیلئے خطرناک ہے، پاکستان میں جو سیاسی درجہ حرارت ہے ملک اس سے زیادہ کا متحمل نہیں ہوسکتا، لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہوجائیں تو ملک، قوم اور جمہوریت کا نقصان ہو جاتا ہے، یہ جو ہارڈ ٹاک ہے اس سے پاکستان کا دشمن ہی خوش ہوگا، جو کوئی جمہوریت پسند ہوتا ہے اس کو یہ سب دیکھ کر نیند نہیں آتی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہم ہمیشہ کرتے ہیں، آئندہ کی حکمت عملی بارے بھی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں ہی گفتگو کریں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان میں جو سیاسی درجہ حرارت ہے ملک میں اس سے مزید کا متحمل نہیں ہو سکتا، لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہوجائیں تو ملک، قوم اور جمہوریت کا نقصان ہو جاتا ہے، ہم سب کو صبر و تحمل سے بات چیت کے ذریعے معملات حل کرنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہر صورت ہونی چاہئیں، ہماری عمران خان اور بشری بی بی سے اراکین و رہنماں کی ملاقات کرادیں آپ دیکھیں گے آپ کی بری باتوں کی بجائے اچھی باتیں آنا شروع ہو جائیں گی۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اس وقت کچھ لوگ ایسے ہے جو نہیں چاہتے ہے کہ حالات بہتر ہوں، فام 47والے بھی نہیں چاہتے کہ حالات بہتر ہوجائیں، ہم یہ سمجھتے ہیں سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے ہیں، یہ جو ہارڈ ٹاک ہے اس سے پاکستان کا دشمن ہی خوش ہوگا، جو کوئی جمہوریت پسند ہوتا ہے اس کو یہ سب دیکھ کر نیند نہیں آتی، عوام ہماری طرف دیکھ رہی اور ہم اتنا الجھ گئے کہ وہ مایوس ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے انٹرا پارٹی الیکشن سرٹیفکیٹ پر سٹے ہیں، الیکشن کمیشن نے کہا انٹرا پارٹی الیکشن کیس پینڈنگ ہے، الیکشن کمیشن نے تاحال ہمارا سرٹیفکیٹ نہیں دیا، جس کی وجہ سے بطور سیاسی جماعت ہم کسی کو نامزد یا دستخط نہیں کر سکتے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کا تصور بھی درست نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.