وزیراعظم نے گوادر کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نے گوادر کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا اعلان کر دیا، گوادر میں بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل اور مستحکم بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کریں، وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس،گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری،سولر پراجیکٹ پر فوری عمل درآمد کا بھی حکم دے دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل اور مستحکم بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کریں، کیونکہ اس سے نہ صرف گوادر کی معاشی ترقی میں تیزی آئے گی بلکہ ملک بھر میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعظم نے گوادر پورٹ سٹی کو بلا تعطل اور مناسب قیمت پر بجلی کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی کی فوری منظوری دی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں سو میگا واٹ سولر پراجیکٹ کے آغاز کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر اعظم نے اجلاس میں خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل اور مستحکم بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کریں، کیونکہ اس سے نہ صرف گوادر کی معاشی ترقی میں تیزی آئے گی بلکہ ملک بھر میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سولر پراجیکٹ پر فوری عمل درآمد کا بھی حکم دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ علاقے میں ماحولیاتی اعتبار سے صاف اور مستحکم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اجلاس کو پاور سیکٹر میں جاری منصوبوں کی تفصیلات فراہم کیں اور بتایا کہ گوادر میں وزارت توانائی کے بروقت اقدامات سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کو 42 فیصد کم کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں سو میگا واٹ سولر پراجیکٹ کے دو حصوں پر مشتمل منصوبے کی تکمیل کے لیے 2027 تک کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرے گی اور اس اہم منصوبے کی تکمیل سے وفاق کو سالانہ ایک ارب روپے کی بچت ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.