بھارت کو اگلی بار ہمارا جواب مزید شدید ہو گا، فیلڈ مارشل

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا، طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ آل خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا، طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ آل خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

چیف آف دی آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں، ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا،بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ آل خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

جی ایچ کیو میں چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ترجمان پاک فوج کے مطابق پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیایہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسران نے شرکت کی بگل بجا کر سید عاصم منیر کی آمد کا اعلان کیا گیا اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستہ کا معائنہ بھی کیا انھیں جنرل سیلوٹ بھی پیش کیا گیا چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج پر مشتمل گارڈ آف آنر کیا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.