فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر، ملک کی مسلح افواج میں قیادت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اہم تعیناتیاں کر دی گئیں، وزیراعظم نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی، وزیراعظم نے تعیناتی کی سمری منظور کرکے ایوان صدر کو بھجوادی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کر کے ایوان صدر بھجوا دی ہے۔ یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہو گی، اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، جو مسلح افواج کے تینوں شعبوں کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وزیراعظم نے چیف آف ایئر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دی ہے۔ اس توسیع کا اطلاق موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے کے بعد ہو گا، جس کے بعد وہ مزید دو سال تک اپنے عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔یہ اقدام ملکی مسلح افواج میں قیادت کے تسلسل اور دفاعی انتظامات میں مضبوطی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.