حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔بنوں، فورسز کا آپریشن، فتنہ خوارج کے 22 دہشت گرد مارے گئے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کامیاب کارروائیوں پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ قوم بہادر جوانوں کی قربانیوں اور جرات مندانہ خدمات پر فخر کرتی ہے‘صدر‘ قوم دہشتگردی کیخلاف افواج کیساتھ کھڑی ہے‘وزیراعظم۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر بنوں میں آپریشن کرتے ہوئے 22 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کامیاب کارروائیوں پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور جرات مندانہ خدمات پر فخر کرتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تو فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا بھارتی پراکسی سے نکلا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت اپنی بے رحم انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔صدر آصف علی زرداری نے بھارتی پراکسی کے 22 حملہ آوروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے بروقت اور مؤثر ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابلِ ستائش ہے۔صدر زرداری نے دو ٹوک کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کا قلع قمع ریاست کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں آپریشن سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور جرات مندانہ خدمات پر فخر کرتی ہے۔
صدر زرداری نے بھارتی پراکسی کے طور پر سرگرم خوارج کے بائیس حملہ آوروں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے بروقت، منظم اور مؤثر ردِعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری کاؤنٹر ٹیررازم مہم میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابلِ ستائش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کا مکمل خاتمہ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کیے جانے والے اقدامات پوری قوم کی توقعات کے عین مطابق ہیں۔ صدرِ مملکت نے آپریشن کے دوران جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازی وطن کا فخر ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔