سابق مس انڈیاسلینا جیٹلی کے اپنے شوہر پر سنگین الزامات، مقدمہ کر دیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔سابق مس انڈیا اور انڈین فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سلینا جیٹلی کے اپنے شوہر پر سنگین الزامات، مقدمہ کر دیا۔ بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیاسلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہاگ کے خلاف مقامی عدالت میں گھریلو تشدد کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن میں شدید جذباتی، جسمانی، جنسی اور زبانی تشدد شامل ہیں۔

سلینا جیٹلی کا کہنا ہے کہ شادی کے برسوں بعد بھی وہ مسلسل اذیت اور بدسلوکی کا سامنا کرتی رہیں۔درخواست کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ایس سی تاڈے کے سامنے ہوئی، جنہوں نے پیٹر ہاگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 12 دسمبر مقرر کر دی۔کرنجوالا اینڈ کمپنی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں سلینا نے مؤقف اپنایا کہ شادی کے بعد ان کے شوہر نے نہ صرف انہیں کام کرنے سے روک دیا بلکہ ان پر مستقل تشدد بھی کیا۔

سلینا جیٹلی کے مطابق پیٹر ہاگ کا مزاج انتہائی جارحانہ ہے اور وہ شراب نوشی کے عادی ہیں، جس کے باعث اداکارہ طویل عرصے تک شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ میں رہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ متعدد پرتشدد واقعات کے بعد سلینا جیٹلی کو اپنا گھر چھوڑ کر آسٹریا سے بھارت واپس آنا پڑا۔ سلینا اور پیٹر ہاگ کی شادی2010 میں ہوئی تھی اور ان کے تین ب ہیں، جو اس وقت اپنے والد کے ساتھ آسٹریا میں مقیم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.