حال نیوز۔۔۔۔۔۔تحائف دینا فضول کام ہے میں تحائف قبول نہیں کرتی، انڈین فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ انوشکا شرما نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں تحائف وصول کرنے سے متعلق اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تحائف وصول کرنا بہت فضول لگتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ تحائف کا فنڈا بہت ہی فضول لگتا ہے۔ اصل میں میرا ایک عجیب سا فلسفہ ہے۔
انڈین فلم انڈسٹری کی معروف و مشہور اداکارہ انوشکار شرما کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکا مجھے تحفہ دیتا، تو میں پہلے تو اسے قبول نہیں کرتی تھی، پھر قبول کر کے اس کی قیمت معلوم کرتی اور اس کے برابر یا اس سے زیادہ قیمت کا تحفہ واپس دیتی تھی۔ میں نہیں چاہتی کہ کوئی کہے کہ میں نے اس پر خرچ کیا ہے۔ یہ میرے لیے پیسوں والا مسئلہ ہے‘۔
انوشکار شرماکا کہنا تھا کہ ’کچھ افراد، خاص طور پر جو اپنی خودمختاری کو اہمیت دیتے ہیں یا کسی کی توقعات کا تجربہ کرچکے ہیں، انہیں تحفہ وصول کرنا پریشان کن لگ سکتا ہے، کیونکہ یہ ان کی خود کی قدر یا وقار کو متاثر کر سکتا ہے‘۔انکے مطابق اس رویے کے پیچھے یہ خوف بھی ہو سکتا ہے کہ لوگ انہیں بوجھ یا ’گولڈ ڈِگر‘ کے طور پر دیکھیں۔
اداکارہ انوشکار شرما کا کہنا تھا کہ کمزوری کے لیے برداشت کم ہونا، یا یہ یقین کہ تعلقات کو ہمیشہ جذباتی اور مالی طور پر متوازن رکھنا ضروری ہے تاکہ محفوظ رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحفے کے بدلے فوری طور پر برابر یا زیادہ قیمت کا تحفہ دینا اکثر ایک طریقہ بن جاتا ہے تاکہ یہ یقین دلایا جا سکے کہ وہ کسی کی مہربانی کا فائدہ نہیں اٹھا رہے۔