حال نیوز۔۔۔۔۔پی ٹی وی کے ڈرامے مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں، پی ٹی وی کے ڈراموں کے شعبے کو نجی شعبے کے حوالے کر دینا چاہیے، کوئی شخص اپنا ملک چھوڑ کر نہیں جاتا،مجھے بھی حالات کی وجہ سے یو کے منتقل ہونا پڑا۔ نامور اداکارہ زار ااکبر نے کہا ہے کہ لاہور کسی زمانے میں ٹی وی ڈرامے کا گڑھ ہوتا تھا لیکن بد قسمتی سے آج سناٹے چھائے ہوئے ہیں۔
زارا اکبر کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر کسی طرح کا کام نہیں ہو رہا اس لئے اس کے ڈراموں کے شعبے کو نجی شعبے کے حوالے کر دینا چاہیے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ جس طرح لاہور سے فلم انڈسٹری کو ختم کرنے میں اپنے لوگوں کا ہاتھ ہے اسی طرح لاہور سے ٹی وی ڈرامے کو بھی ختم کیا گیا، آج شوبز کے لوگوں کو کام کے حصول کیلئے کراچی جانا پڑتا ہے۔
زارا اکبر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں پی ٹی وی کا ڈرامہ ختم ہو گیا ہے، تجویز ہے کہ پی ٹی وی کے ڈراموں کے شعبے کو نجی شعبہ کو دیدیا جائے تاکہ یہاں دوبارہ بہترین پروڈکشن ہو سکے۔زارا اکبر نے کہا کہ کوئی شخص اپنا ملک چھوڑ کر نہیں جاتا مجھے بھی حالات کی وجہ سے پاکستان چھوڑ کر یو کے منتقل ہونا پڑا، میرا دل آج بھی اپنے ملک کے لئے دھڑکتا ہے۔