حال نیوز۔۔۔۔۔فوک موسیقی کا فروغ، میگھا اور عباس جٹ نے بڑا اعلان کر دیا، سوہنی ماہیوال کے ”گھڑیا“کی بھرپور کامیابی کے بعد رومانوی داستان ”ہیر،رانجھا“پر خصوصی گیت تیار کر لیا گیا۔ نامور گلوکارہ میگھا اور عباس جٹ نے پنجابی زبان اور فوک موسیقی کو فروغ دینے کا بیڑہ اٹھا لیا، سوہنی ماہیوال کے ”گھڑیا“کی بھرپور کامیابی کے بعد رومانوی داستان ”ہیر،رانجھا“پر خصوصی گیت کی تیارکر لیا گیا۔
ہیر،رانجھا کے رائٹر ڈاکٹر خاقا ن حیدر غازی اور میوزک ڈائریکٹر طارق طافو ہیں جبکہ اسے میگھا آرٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے ذیشان علی اور وقاص علی جانوپیشکر رہے ہیں۔ میگھا نے اپنے نئے گیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اور عباس جٹ کی کیمسٹری انتہائی کامیاب جارہی ہے، پنجابی گیت ”گھڑیا“کو جو پذیرائی ملی وہ ہماری توقعات سے بڑھ کر تھی اس لئے ہم دونوں نے پنجابی زبان اور فوک موسیقی کو فروغ دینے کی غرض سے ”ہیر رانجھا“ پر بھی گیت تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
میگھا نے کہا کہ میں اور عباس جٹ جو بھی کام کررہے ہیں وہ نیک نیتی سے کررہے ہیں اور ہمارے دلوں میں کبھی کھوٹ نہیں آیا یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات ہمیں کامیابیاں عطا کر رہی ہے۔میگھا نے کہا کہ گلوکار عباس جٹ اور میری جوڑی کو بہت پذیرائی مل رہی ہے اور ان شااللہ ہم مستقبل میں بھی اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔