حال نیوز۔۔۔۔۔بابر اعظم ایک بہترین پلیئر ان کیساتھ کھیل کر مزا آتا ہے، گزشتہ چند میچز اچھے نہیں گئے تھے، بابر اعظم کو سب سپورٹ کرتے ہیں، اسٹار بیٹر کیساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازصاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔ راولپنڈی میں ٹی 20 ٹرائی نیشن سریز میں سری لنکا کے خلاف 80 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند میچز اچھے نہیں گئے تھے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز بابر اعظم کو سب سپورٹ کرتے ہیں، اسٹار بیٹر کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز 5 چھکوں اور 6 چوکوں سے مزین تھی۔
اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 32 ٹی 20 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرلی ہے اور اس دوران 597 گیندوں پر 762 رنز بنالیے ہیں، اُن کا بہترین انفرادی اسکور 80 رنز ہی ہے، جو آج بنایا ہے۔صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر میں 6 نصف سنچریاں اسکور کرلی ہیں جبکہ اُنہوں نے آج سے قبل آخری ففٹی یعنی 57 رنز بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں بنائے تھے۔
سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی جانتھ لیاناگے نے کہا ہے کہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔جانتھ لیاناگے نے راولپنڈی میں ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، ہماری کرکٹ پر مشکل وقت چل رہا ہے۔
سری لنکن کھلاڑی نے مزید کہا کہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں ٹیم سری لنکا کو بہترین سپورٹ ملی۔جانتھ لیاناگے نے آج کے میچ میں 38 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔سری لنکن بیٹر 31 ٹی 20 میچز کی 26 اننگز میں 910 رنز بناچکے ہیں، اس دوران انہوں نے 1 سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔