حال نیوز۔۔۔۔۔اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی خلاف ورزی لمحہ فکریہ ہے، جنگ بندی معاہدہ بچانے کیلئے ثالث فوری مداخلت کریں، اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت واپسی کی طے کردہ حدود میں بھی تبدیلیاں کر رہی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے بڑھتے حملوں پر حماس نے جنگ بندی ختم ہونے کے حوالے سے خبردار کر دیا۔عرب میڈیا سے گفتگو میں حماس کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں پر اپنے غصے سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے۔
فلسطینیوں کی تنظیم حماس کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جنگ بندی معاہدے کو بچانے کے لیے ثالث فوری مداخلت کریں۔حماس کے اعلیٰ عہدے دار کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کی منظم خلاف ورزی سے اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔حماس کے اعلیٰ عہدے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت واپسی کی طے کردہ حدود میں بھی تبدیلیاں کر رہی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے، جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں اب تک 318 فلسطینی شہید جبکہ 788 زخمی ہوچکے ہیں۔ میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11 فلسطینی شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
پچھلے چند گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر غزہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 24 نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو شروع ہونے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں اب تک 318 فلسطینی شہید جبکہ 788 زخمی ہوچکے ہیں۔