حال نیوز۔۔۔۔۔۔ایک نوجوان ماہرہ خان کو اپنے سامنے دیکھ کر آب دیدہ ہو گیا،ماہرہ خان کو دیکھ کر نوجوان جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور آنسو بہہ گئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اسٹیج پر نوجوان ماہرہ خان کو دیکھ کر جذباتی ہوکر رونے لگا تو اداکارہ نے اسے حوصلہ دیا۔ شوبز سمیت دیگر شعبوں میں شہرت حاصل کرنے والی شخصیات کے سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مداح ہیں اور سب کی ہی اپنی پسندیدہ شخصیت سے ملاقات کی خواہش رہتے ہیں۔ایک ایسی ہی کہانی فیصل آباد میں تقریب کے دوران دیکھنے میں آئی جہاں ماہرہ خان کو دیکھ کر نوجوان مداح خوشی میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور زار و قطار اسٹیج پر رو دیا۔
نوجوان کا نام اور اس حوالے سے زیادہ تفصیل تو سامنے نہیں آئی تاہم ایونٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لڑکا ماہرہ خان کا کتنا بڑا مداح اور ملاقات پر کتنا زیادہ خوش تھا۔نوجوان کو روتا دیکھ کر ماہرہ خان بھی حیران رہ گئیں تاہم اس موقع پر ان کے چہرے پر خوشی سے آثار بھی نمایاں تھے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے نوجوان کو حوصلہ دیا۔اس دوران مائیک پر موجود شخص نے آبدیدہ نوجوان کو مشورہ دیا کہ شیر بنو شیر۔ اس کے بعد ماہرہ خان نے نوجوان کو بولا کہ میں اور تم ملکر ڈانس کریں گے۔
تقریب اداکارہ کی نئی آنے والی رومانوی فلم نیلوفر کی پروموشن کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔ اس فلم میں ماہرہ خان، فواد مرکزی کردار ادا کریں گے۔ سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کو سامنے دیکھ کر نوجوان مداح کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ماہرہ خان ان دنوں اپنی آنے والی رومانٹک فلم ”نیلو فر“ کی تشہیر میں مصروف ہیں، تشہیری مہم کے دوران حال ہی میں وہ فیصل آباد بھی پہنچیں جہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔تشہیری مہم کے دوران ماہرہ خان اور فواد خان نے فلم کے مناظر پر پرفارمنس بھی کی جبکہ مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔
تشہیری تقریب کے دوران ایک نوجوان مداح ماہرہ خان کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگیا جس پر اداکارہ نے انہیں اسٹیج پر بلا لیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان مداح ماہرہ خان کو اپنے سامنے دیکھ کر آبدیدہ ہوگیا اور اداکارہ انہیں تسلی دیتی دکھائی دیں۔نوجوان لڑکے کے آبدیدہ ہونے پر تقریب کے مہمان نے بھی انہیں شیر بننے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر اس قدر جذباتی نہ ہوں۔ماہرہ خان نے نوجوان کو تسلی دی جس کے بعد نوجوان مداح کی حالت بہتر ہوئی اور اداکارہ نے نوجوان کو بتایا کہ بعد میں وہ ان کے ساتھ ڈانس بھی کریں گی۔