حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو زور دار تھپڑ رسید کیا، مئی میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا، امریکی کانگریس کی حالیہ رپورٹ میں بھی پاکستان کی شاندار فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ جنگی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ کشمیربنے گا پاکستان اور پھر وہاں بھی دانش سکولوں کا جال بچھائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک افواج نے بھارت کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کرتے ہوے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ امریکی کانگریس کی حالیہ رپورٹ میں بھی پاکستان کی شاندار فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ جنگی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ کشمیربنے گا پاکستان اور پھر وہاں بھی دانش سکولوں کا جال بچھائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے باغ میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کرتے ہوئے اس قدام پر بیحد خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کا سفر پنجاب سے شروع ہوا۔ آج پورے ملک میں یہ دائرہ کار پھیل چکا۔ کچھ عرصہ پہلے بھبھر میں دانش سکلو کا سنگ بنیاد رکھا۔ جسکی تعمیر کا پینتیس فیصد کام مکمل ہو چکا۔ یہاں بھی تعمیر کا سفر طے ہو رہا ہے۔ وزارت تعلیم کو ٹاسک دیا ہیکہ تئیس مارچ دو ہزر چھبیس کو اس سکول کا افتتاح کرنا ہے۔ انہوں نے کہا وادی نیلم میں بھی جلد دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر نے دانش سکول کی فرمائش کی تھی جو آج انکو بطور تحفہ پیش کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دانش درس گائیں ایچی سن، برن ہال یا کسی بھی تعلیمی درسگاہ کا مقابلہ کرتی ہیں۔ ان درسگاہوں کا تعلیمی معیار، اساتذاہ کی تعلیم دوستی، بہترین تعلیم،کیچن، کھیل کے میدان اس کا واضح ثبوت ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش درسگائیں ہر بچے کے لئے یکساں تعلیمی معیار کے علامہ اقبال کے وژن اور قائد اعظم کے خواب کو پورا کرتی ہیں۔ ان سکولوں میں میرٹ پر تعلیم ملے گی، خوراک مفت، یونیفارم، رہائشگائیں، کھیل کود کا سامان ملے گا۔ اسا تذہ میرٹ پر تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا دانش سکولوں کا جو خواب تھاآزدکشمیر میں بھی اس کی تکمیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سے پڑھی بچی آج کیمبرج میں تعلیم حاسل کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے ملک کو عظیم سے عظیم ترین بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ مئی میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ چار دن کی مختصر جنگ میں پاک افواج نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ مار کر عبرتناک شکست دی۔
امریکی کانگریس کی رپورٹ میں بھی پاکستان کی اس عظیم فتح پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی ہے۔ امریکی صدر بھی بار بار بھارت کے سات نئے نکور طیارے گرانے کا ذکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا افواج پاکستان کے کڑیل جوانوں نے بھارت کو دلیرانہ جواب دیا۔ ائر دفورس کے شائینوں نے جنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بحریہ نے الفتح میزائل داغے۔ اور بھارت کو گھٹنوں کے بل گرایا۔ جنگ میں کامیابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ آج عالمی سطح پر ممالک کا پاکستان کے ساتھ رویہ بدل چکا۔ یہ سب اللہ کا بے پایاں فضل وکرم ہے۔ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہترین مشاورت سے فیصلے کئے۔
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگی میدان کی طرح اب معاشی میدان میں بھی دن رات محنت کر کے کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا آج مقبوضہ کشمیر کے بچے بچیوں کی بھی خواہش ہو گی کہ انھیں بھی دانش سکول جیسی درسگائیں میسر آئیں۔ کشمیر بنے گا پاکستان تو وہاں بھی دانش سکول قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی مزاکراتی کمیٹی اور آزادکشمیر کی مذکراتی کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوں گے۔ وزیراعظم فیصل راٹھور گورننس کا وہ معیار بنائیں جسکی پورے کشمیر میں خوشبو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمائت جاری رکھے گا۔