مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی

حال نیوز۔۔۔۔۔مذاکرات اور دہشت گردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان‘ امریکہ کے تعلقات دوستی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی، خطے میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے، انسدادِ دہشت گردی تعاون اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، نیٹلی بیکرکی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد دھماکے، انسدادِ دہشت گردی تعاون اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ حملہ آور عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن سخت سیکیورٹی کے باعث اندر داخل نہ ہو سکا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے سے جڑے تمام کرداروں کو ٹریس کر لیا گیا ہے، سہولت کار گرفتار ہو چکے ہیں اور واقعے کی جامع تحقیقات جاری ہیں۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔قائم مقام امریکی سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تعاون اور اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.