انڈیا کیلئے ایک اور مشکل، بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

حال نیوز۔۔۔۔۔انڈیا کیلئے ایک اور مشکل، بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا، بنگلہ دیش نے بھارت سے سنگین جرائم کی مرتکب سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت فوری طور پر شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کو بھی واپس کیا جائے۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مجرمان کو پناہ دینا انصاف کی بے توقیری ہے۔

بنگلادیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل کے 3 رکنی بینچ نے سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال اور سابق آئی جی چودھری عبداللہ المامون کو بھی مجرم قرار دیا۔شیخ حسینہ واجد کو تاحیات قید کی سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مظاہرین پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرایا اور طلبا کی تحریک کو دبانے کے لیے توہین آمیز اقدامات کیے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق 2024 کی تحریک کے دوران تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے۔ بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کسی صورت شیخ حسینہ واجد کو واپس نہیں کرے گا، جبکہ بنگلہ دیش بھارت سے اس کی حوالگی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ یاد رہے کہ شیخ حسینہ نے مودی کی طرز پر بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد اب و ہ اپنے ہینڈلرز کے پاس پناہ گزین ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.