حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف نے 27 ویں ترمیم کیخلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماؤں کے وفد کے پمراہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے پر وکلا سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ امن و امان سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے‘ حکومت سارا دن مخالفین کیخلاف کیسز بنا رہی ہے، آئینی ترامیم سے عدالتیں مفلوج، بانی اور اہلیہ کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ بند کیا جائے، اپوزیشن رہنماؤں کے وفد نے اسلام آباد کی ضلع کچہری پہنچ کر حالیہ دھماکے پر وکلا سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔
اپوزیشن رہنماؤں میں محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر، سابق اسپیکر اسد قیصر اور خالد یوسف چوہدری سمیت دیگر اپوزیشن وفد میں شامل تھے۔اس موقع پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا سے اظہارِ ہمدردی کے لیے آئے ہیں۔ امن و امان کا قیام سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سارا دن مخالفین کیخلاف کیسز بنا رہی ہے، ناجائز آئینی ترامیم کر رہی ہے، مگر وکلا نے بتایا اتنے بڑے حادثے کے بعد ہم سے کوئی اظہار ہمدردی کے لیے بھی نہ آیا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وکلا نے ہمیں بتایا کہ حکومت میں سے کوئی شخص اظہارِ یکجہتی کے لیے نہ آیا اور نہ ہی شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی کسی قسم کی مدد یا تعاون کیا گیا۔سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعے کی مذمت اور تحقیقات کیلئے کمیشن بنانیکا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ وہ معاشرے اور ممالک تباہ ہوجاتے ہیں جہاں آئین پر عمل درآمد نہیں ہوتا، اس وقت پاکستان میں عملاً جنگل کا قانون نافذ ہے، عام شہری کو تحفظ حاصل نہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔