انڈیا کو ہاتھ نہ ملانے کا جواب گراؤنڈ میں دیدیا، عرفان نیازی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔انڈیا کو ہاتھ نہ ملانے کا جواب گراؤنڈ میں دیدیا، پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا اسٹار بنتا ہے، ہم پُراعتماد تھے، پلان بنایا ہوا تھا کہ ہدف کس طرح سے حاصل کرنا ہے، اس لیے 14 اوورز میں ہی میچ ختم کر دیا، الحمدللہ، پاکستان کیلئے پرفارم کرنے پر بہت خوش ہوں‘  میرے سامنے بھارتی ہو یا کوئی بھی اور ٹیم، میں سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہوں۔ پاکستان شاہینز کے کپتان محمد عرفان خان نیازی کا کہنا تھا کہ پریشر میں کھیلنا آنا چاہیے، پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا اسٹار بنتا ہے اور بہترین اننگز کھیلتا ہے۔

پاکستان اے ٹیم کے کپتان محمد عرفان خان نے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف پریشر میں کھیلنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے بہت محنت کی اور جیتے، ٹیم کو سمجھایا ہوا تھا کہ پریشر کے بغیر کھیلنا ہے جیسے عام میچز کھیلے جاتے ہیں، بھارتی ٹیم کی ٹینشن نہیں لینی۔ ہم پُراعتماد تھے، پلان بنایا ہوا تھا کہ ہدف کس طرح سے حاصل کرنا ہے، اس لیے 14 اوورز میں ہی میچ ختم کر دیا۔محمد عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیئرز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا سوچ رہا ہے کون ٹیم میں کیا رول پلے کر رہا ہے۔

بھارتی ٹیم بھی بہترین ٹیم ہے، بھارتی ٹیم میں بھی کچھ کھلاڑی بہترین پرفارم کرنے والے ہیں۔پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پر کپتان نے کہا کہ یہ کوئی خاص بات نہیں، کوئی ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو نہ ملائے، یہ بات اتنی اہمیت نہیں رکھتی، بھارتی ٹیم سے پہلے بہت اچھے تعلقات تھے اب تعلقات ویسے نہیں رہے۔ ڈریسنگ روم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے محمد عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت بہترین ہے، سب کھلاڑیوں کی آپس میں بہت اچھی دوستی ہے۔

پاکستان شاہینز کے آل راؤنڈر معاذ صداقت کا کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میں نے پاکستان کیلیے بہترین پرفارم کیا ہے اور میچ جیتا ہے۔میں ہر آنیوالے میچ کیلئے بہت پُرامید ہوں، میرا مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنسز دینے کا منصوبہ ہے۔معاذ صداقت کا کہنا تھا کہ میرے سامنے بھارتی ہو یا کوئی بھی اور ٹیم، میں سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہوں، سب کے خلاف ایک جیسا میچ کھیلتا ہوں اور اپنے کھیل کو انجوائے کرتا ہوں۔ مجھ سمیت سب کھلاڑیوں کا یہی منصوبہ ہے کہ پاکستان کیلئے یہ ٹرافی جیت کر لانی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.