مغرب ایجادات، ہمارے بچے ٹھمکے لگا رہے ہیں، مشی خان

حال نیوز۔۔۔۔مغرب ایجادات اور ہمارے بچے ٹھمکے لگا رہے ہیں، والدین سے کہوں گی بچوں پر رحم کریں،انٹر نیٹ بارے سخت پالیسی،بچت کرنا،وقت کو مینج کرنا سکھائیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کیسینئر اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ مغرب کے لوگ اپنے بچوں کو جدید علوم سکھا تے ہیں اور یہی بچے آگے چل کر ایجادات کر رہے ہیں جبکہ ہماری نوجوان نسل ٹک ٹاک پر ٹھمکے لگانے میں مصروف ہے۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اپنی بنائی ہوئی مصنوعات خصوصاً سمارٹ فونز اپنے بچوں کو استعمال نہیں کرنے دیتے جبکہ ہمارے بڑے اور بچے ان کے سمارٹ فونز پر ریلز اور ٹاک ٹاک دیکھنے میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔مشی خان نے کہا کہ ان کے بچوں کے پاس موبائل فون رابطے کے لئے ہے جو مینول ہوتا ہے،اگر ان کے بچوں کی انٹر نیٹ تک رسائی ہے تو اس میں بھی حدود و قیود نافذ ہیں۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ مغرب کو معلوم ہے اگر ہمارے بچے سارا دن ٹک ٹاک دیکھیں گے تو ایجادات کون کرے گا، دنیا میں جتنی ایجادات ہیں وہ مغرب کی ہیں، دنیا میں جتنی بڑی کارپوریشنز ہیں وہ انہی لوگوں کی ہیں، وہ لوگ کتابیں پڑھتے ہیں کیونکہ انہیں آگے چل کر بڑھا آدمی بننا ہے۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جب معلوم ہوتا ہے کہ کسی موبائل فون کا نیا ماڈل آرہا ہے تو ہم پاگل ہو جاتے ہیں جبکہ وہ لوگ علم حاصل کر کے پوری دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں والدین سے کہوں گی اپنے بچوں پر رحم کریں،انٹر نیٹ کے استعمال کے حوالے سے سخت پالیسی اپنائیں،بچوں کو بچت اوروقت کو مینج کرنا سکھائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.