میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، 120افراد زخمی

حال نیوز۔۔۔۔میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، 120افراد زخمی ہو گئے، جین زی گروپ کی 50سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال،متعددمقامات پر پولیس سے جھڑپیں ہوتی رہیں۔ میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی گروپ کا احتجاج پھیل گیا، جھڑپوں میں 120افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی

مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے سکیورٹی رکاوٹیں عبور کرلی، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کیلیے طاقت کا استعمال کیا، آنسو گیس کے شیل برسادیے۔دوسری جانب مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھرا ؤکیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔

میکسیکو میں جین زی گروپ نے 50سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے، دوسری جانب حکومت نے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دے دیا۔واضح رہے کہ جین زی نوجوان نسل کا ایک رجحان ہے جو دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلا، اس رجحان کے تحت نوجوانوں نے ماحولیاتی تحفظ، بدعنوانی کے خاتمہ، سیاست پر مخصوص طبقہ کی اجارہ داری کا خاتمہ، جنس و نسل کی برابری کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.