جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے تمام اعزاز حاصل کرنیوالے ریسلر بن گئے

حال نیوز۔۔۔۔۔جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے تمام اعزاز حاصل کرنیوالے ریسلر بن گئے، جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کا واحد اعزاز بھی حاصل کر لیا، ہوسٹن میں انہوں نے مانڈے نائٹ را کے دوران ڈومینک مسٹیریو کو شکست دے کر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔ عظیم ریسلر و فلم سٹار جان سینا نے پہلی بار انٹر کانٹینینٹل چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے عظیم ریسلر جان سینا نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار انٹرکانٹینینٹل چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر ہوسٹن میں انہوں نے مانڈے نائٹ را کے دوران ڈومینک مسٹیریو کو شکست دے کر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔

ڈومینک مسٹیریو نے جان سینا کو چیلنج کیا تو ڈبلیو ڈبلیو ای کی انتظامیہ نے فوراً ایک ٹائٹل میچ کا اعلان کیا۔ جس میں بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جان سینا نے ڈومینک مسٹیریو کو شکست دے دی۔ اور یوں اس کا 204 دن کا چیمپئن شپ کا دور ختم ہوا۔اس کامیابی کے بعد جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں گرینڈ سلم بھی حاصل کر لیا۔ یعنی وہ واحد ریسلر بن گئے جنہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے تمام اعزازات حاصل کر لیے۔ یہ کامیابی جان سینا کے 23 سالہ کیریئر کی ایک شاندار جھلک ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.