افغانستان سے حملے ہوں ہم چپ رہیں یہ نہیں ہو سکتا، وفاقی وزراء

حال نیوز۔۔۔۔۔افغانستان سے حملے ہوں ہم چپ رہیں یہ نہیں ہو سکتا، وفاقی وزراء نے پاک فوج کو کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے اور طلباء کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، آپریشن نے دنیا کو پاک فوج کی صلاحیتوں سے آگاہ کر دیا، وفاقی وزرا نے کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، اور تمام طلباء کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وانا کے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے دنیا کو پاک فوج کی صلاحیتوں سے آگاہ کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وانا میں کامیاب آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے وانا میں دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دی۔ ہم دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کے ساتھ متحد ہیں اور افغانستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یکجا ہے اور ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت ایک ہی پیج پر ہے۔ہماری سکیورٹی فورسز نے وانا میں دہشت گردوں کو شکست دیکر ایک شاندار آپریشن کیا۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اس کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاک فوج پاکستان کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھ رہی ہے۔ شزافاطمہ اور حنیف عباسی نے بھی سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے وانا میں دشمن کو شکست دینے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور طلباء کی جانوں کو محفوظ بنایا۔جام کمال خان نے کہا کہ مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر معصوم طلباء کو بچایا، اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندر کاروائی سے متعلق حکومتی سطح پر فیصلہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا افغانستان سے حملے ہوں اور ہم چپ بیٹھ جائیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد میں جاری قیام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کی اور انہیں قائل کیا اور انہیں مکمل طور پر سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے گزشتہ رات دیر گئے اعلان کیا کہ اس کی ٹیم کا پاکستان کا جاری دورہ حسبِ معمول جاری رہے گا، جس سے ایک ممکنہ بحران ٹل گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.