حال نیوز۔۔۔۔۔بدمعاشی سے بات چیت نہیں ہوتی ملکر بیٹھنا پڑیگا، اسلام آباد میں دھماکہ بزدلانہ حرکت ہے۔جو جو لوگ عناصر ان دھماکوں میں شامل ہیں انکو سامنے لایا جائے، دہشتگردی میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے۔ سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکہ بزدلانہ حرکت ہے۔جو جو لوگ عناصر ان دھماکوں میں شامل ہیں انکو سامنے لایا جائے۔دہشتگردی میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے۔
سہیل آفریدی کا گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ امن جرگے میں ملاقاتیوں کی فہرست میں میرا نام نہیں تھا پھر میں نے خود نام ڈلوایا۔دہشتگردی کے جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔اسلام آباد میں دھماکہ بزدلانہ حرکت ہے۔جو جو لوگ عناصر ان دھماکوں میں شامل ہیں انکو سامنے لایا جائے۔دہشتگردی میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگرد کا نہ کوئی مذہب ہوتا نہ کوئی ملک ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو نکالنے کیلئے قومی پالیسی پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔میں کوئی سخت بیان نہیں دیتا میں ہر بات ردعمل میں کرتا ہوں۔ بات چیت بیٹھ کے ہوتی ہے بدمعاشی سے نہیں ہوتی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے اوپر جو مقدمہ درج ہوا ہے انہوں نے مجھے نو بال پر فل ٹاس دیا ہوا ہے۔اگر اس ایف آئی آر کے ردعمل میں وہ کروں جو یہ چاہتے ہیں تو انکی سوچ سے زیادہ نقصان ہوگا۔میں زیادہ نقصان نہیں چاہتا ہم اس ایف آئی آر کو خارج کرانے کی کوشش کرینگے۔