قومی ٹیم کی سلیکشن میں کپتان کوشامل کیا جانا چاہیے، شاہین آفریدی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ قومی ٹیم کی سلیکشن میں کپتان کوشامل کیا جانا چاہیے، محمد رضوان کو آن بورڈ لیکر ہی کپتان بنا، تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہوگی،ماضی میں کپتانی سے ہٹاے جانے پر بات نہیں کروں گا، غلطیوں پر قابو پا رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو آن بورڈ لیکر ہی کپتان بنا، ٹیم سلیکشن میں کپتان کوشامل ہونا چاہیے، صرف بیٹرزکو ہی نہیں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہوگی۔ ماضی میں کپتانی سے ہٹائے جانے پر بات نہیں کروں گا، فوکس ٹیم کی اچھی پرفارمنس ہے، غلطیوں پر قابو پا رہے ہیں۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلی بار جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی، کھلاڑیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کن غلطیوں پر کام کرنا ہے۔ ہم اپنی غلطیوں پر آپس میں بات کرتے ہیں، کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر کیچ ڈراپ نہیں کرتا، یہ کھیل کا حصہ ہوتا ہے۔ ہماری فیلڈنگ میں گزشتہ کچھ عرصے میں واضح بہتری آئی ہے۔کپتانی کے حوالے سے سوال پر شاہین نے کہا کہ جب میں پہلی بار کپتان بنا تھا تو بابر اعظم سمیت تمام سینئر کھلاڑیوں سے رابطہ کیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ایک بہترین انسان ہیں، میں نے سب سے پہلے رضوان کو بتایا تھا کہ میں کپتان بننے جا رہا ہوں اور ان کی رائے پوچھی تھی۔ رضوان نے خود کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور ان سے مشورے کے بعد میں نے یہ ذمہ داری قبول کی۔شاہین آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ضرور فارم اور سینچری کے ساتھ واپسی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جس سے بھی مشورہ لینا مناسب سمجھوں، لیتا ہوں۔ایسا نہیں کہ صرف سابق کپتانوں سے ہی مشورہ کروں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں ڈیپارٹمنٹس پر فوکس کیا ہوا ہے۔ صرف بیٹرز نہیں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہوگی۔ یہ صرف رضوان، بابر، فخر، صائم یا شاہین کا کام نہیں۔شاہین نے بتایا کہ رضوان 2023 سے اب تک ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ جو کھلاڑی فارم میں نہ ہو، اس کو سپورٹ کرنا ہماری ترجیح ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف یہی اسکواڈ کھیل رہا ہے، تاہم آگے چل کر تمام کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ بینچ اسٹرینتھ مضبوط ہو۔

کپتانی اور سلیکشن کے بارے میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتان کو ٹیم سلیکشن میں شامل ہونا چاہیے۔ سلیکشن کمیٹی اسکواڈ تیار کرتی ہے، لیکن کپتان کی رائے لینا ضروری ہے۔حسن نواز کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا۔ انہیں باہر کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ پلان سے باہر ہیں۔ حسن نواز ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پوزیشن پر کھیلتے رہیں گے، فی الحال اس نمبر پر دوسرے کھلاڑی اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھاجان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا، کیچ ڈراپ کھیل کا حصہ ہے۔ ہماری فیلڈنگ پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.