ہالی وڈ اداکارہ کم کارڈیشیئن کا ایک بڑا خواب چکنا چور ہو گیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ ہالی وڈ اداکارہ کم کارڈیشیئن کا ایک بڑا خواب چکنا چور ہو گیا، کِم کارڈیشیئن کا وکیل بننے کا خواب تھا جو کہ ایک خواب ہی رہ گیا، کیلیفورنیا بارکا امتحان میں پاس نہیں کر سکی لیکن میں ہار نہیں مانوں گی، ناکامی دراصل ناکامی نہیں بلکہ یہ ایندھن ہے، میں پاس ہونے کے بہت قریب تھی مگر اب یہ مجھے مزید محنت کی تحریک دیتا ہے، چلو آگے بڑھتے ہیں۔ امریکی اسٹار کِم کارڈیشیئن کا وکیل بننے کا خواب، خواب ہی رہ گیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ وکالت کا امتحان پاس نہیں کرسکیں۔

اداکارہ کِم کارڈیشیئن کے وکیل بننے کے طویل سفر میں ایک اور رکاوٹ آگئی، انہوں نے بتایا کہ جولائی 2025میں ہونے والا کیلیفورنیا بارکا امتحان میں پاس نہیں کر سکیں، لیکن میں ہار نہیں مانوں گی۔وکیل بننے کے اپنے 6سالہ عزم کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اب پہلے سے زیادہ محنت کروں گی، پڑھائی کروں گی اور امتحان دوبارہ دوں گی۔سوشل میڈیا پر اپنی مخصوص حسِ مزاح اور دیانتداری کے ساتھ کِم نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ خیر، میں ابھی وکیل نہیں بنی، بس ٹی وی پر ایک خوش لباس وکیل کا کردار ادا کرتی ہوں۔

ہالی وڈ کی اسٹار اداکارہ کم کارڈیشیئن کا مزید کہنا تھا کہ میرے 6سال اس قانونی سفر میں گزر چکے ہیں اور جب تک وکالت کا امتحان پاس نہیں کر لیتی میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ کوئی شارٹ کٹ نہیں، کوئی ہار نہیں، بس مزید عزم کے ساتھ اور زیادہ پڑھائی۔انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری کے آخری میں سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی اور اس سفر میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔کِم کارڈیشیئن کا کہنا ہے کہ ناکامی دراصل ناکامی نہیں بلکہ یہ ایندھن ہے۔ میں پاس ہونے کے بہت قریب تھی مگر اب یہ مجھے مزید محنت کی تحریک دیتا ہے، چلو آگے بڑھتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.