خیبر پختونخواہ، سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 20 دہشتگرد ہلاک

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ سیکیورٹی فورسز کی صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ کارروائیاں، بھارتی حماحیت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 20 خوارج مارے گئے،شہباز شریف وزیراعظم پاکستان نے آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 20 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔پاک فوج میڈیا سیل آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں الگ الگ آپریشنز کئے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے، سکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے بھارتی سپانسرڈ مزید 12 خوارج مارے گئے، سکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

شہباز شریف وزیراعظم پاکستان نے شوال، شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کا آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے‘ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

محسن نقوی وفاقی وزیرداخلہ نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 20 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 20 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.