حال نیوز۔۔۔۔۔۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کو ملک کی سلامتی،عدلیہ اور پارلیمنٹ کے لیے خطرہ قرار دیدیا، اراکین پارلیمنٹ سے مخالفت کی اپیل کر دی۔ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیااورپاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی نائن الیون ہے، آئین مرچکا ہے، 27ویں ترمیم میں ساری طاقت ایک بندے کو دی جارہی ہے یہ ایک اور خدا بنارہے ہیں‘ بڑے سانحے کے بعد 1973 کا آئین بنایا گیا تھا ہمیں اس 27ویں ترمیم کی مخالفت کرنی ہوگی یہ ہر طبقے پر لازم ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 27ویں ترمیم کو ملک کی سلامتی،عدلیہ اور پارلیمنٹ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے تمام محب وطن پاکستانیوں سے اس کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ہے۔ محمو د خان اچکزئی سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا تھا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیااورپاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی نائن الیون ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیاان کا کہنا تھا کہ جھوٹے پروپگنڈے کئے جارہے ہیں عوام کو غلط تاثر دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے خونی، قبائلی اور لسانی رشتہ ہیان کا کہنا تھا کہ کسی فرد کی مظبوطی پاکستان کو نہیں بچائے گی سب کو خبردار کرتے ہیں کہ یہ حملہ ملک کی بنیادوں پر حملہ ہے اورپارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا جائے گاان کا کہنا تھا کہ سکول کے بچے اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے تو کیا آپ گولیاں چلائیں گے؟ تحریک لبیک سے اختلاف ہوسکتا یے لیکن گولیاں کیوں چلائیں؟ آج رات ساڑھے 8بجے سے ہم نے نعرے شروع کرنے ہیں آج رات کا نعرہ ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے ہیان کا کہنا تھا کہ عمران کے ساتھی تحریک کا کہہ رہے تھے آج سے تحریک شروع ہے۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ 27ویں ترمیم میں ساری طاقت ایک بندے کو دی جارہی ہے یہ ایک اور خدا بنارہے ہیں‘ ایوب خان اور ضیاء الحق نے مارشل لاء لگایا اوریحییٰ خان نے ملک توڑنے کی کوشش کی‘ ہمارا ملک فاشزم کی طرف جارہا ہے ملک میں آئین مر چکا ہے۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس سینیٹ میں اکثریت ہے اور اگراکثریت نہیں ہوتی تو بنا لیتے ہیں‘یہ ترامیم ایک دن مکڑی کا جالا ثابت ہونگیان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اس آئین کو بچانے کیلئے اٹھیں۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا اورسیاست دان تنہا ڈاکہ نہیں ڈال سکتے یہ ایک ڈاکوؤں کا گروپ بنا ہوا ہیان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور عدلیہ نے بھی بڑا ظالم کردار ادا کیا گیا پہلے ایک جماعت سے مینڈیٹ چھینا اور پھر مخصوص نشستیں چھینی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین سے محبت اور عشق یہاں کھینچ لائی ہم کچھ بھی کرینگے لیکن آئین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترمیم جس طرح پاس کروائی گئی وہ سب کے سامنے ہیں 90 فی صد ممبران کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ترمیم میں کیا ہیان کا کہنا تھا کہ ممبران کو اغواء کیا گیا اور بزور شمشیر ترمیم پاس کروائی گئی‘ترمیم کو پاس کروانے میں اہم کردار سپریم کورٹ نے ادا کیاان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سے پاکستان تحریک انصاف کو محروم کردیا اور حکومت کو دی گئی اورحکومت کو مخصوص نشستوں سے مطلوبہ نمبر مل گئے۔
مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں کے زریعے 27ویں ترمیم لائی جارہی ہیان کا کہنا تھا کہ عمرانی معاہدہ ایک فرد کا ریاست کے ساتھ تعلق ہے1973 کے آئین کے مطابق ہر ادارہ اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرے گا یہ ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو دیکھ کر بنائی گئی ہیان کا کہنا تھا کہ 243 آرٹیکل میں ترمیم ایک شخص کی مفادات کیلئے ہیں ڈرافٹ پڑھا تو دل اداس ہوگیا کہ یہ ہم کیا کرنے جارہے ہیں صدر کو استثنیٰ دیا جارہا ہے یہ بھی شخصی مفاد ہے اسی طرح وزیراعظم کو استثنیٰ دی جارہی تھی ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی نااہلی کی قیمت عوام ادا کررہی ہے عام آدمی کچن کے خرچے ادا نہیں کرسکتا ہے اوربچوں کی فیس نہیں دے سکتا ہیان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کا قیام عدلیہ کی آزادی کی منافی ہے انہوں نے کہاکہ بڑے سانحے کے بعد 1973 کا آئین بنایا گیا تھا ہمیں اس 27ویں ترمیم کی مخالفت کرنی ہوگی یہ اس ملک کے ہر طبقے پر لازم ہے کہ اس کی مخالفت کرے انہوں نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوتے ہی 1973 کے آئین کا جنازہ نکل جائے گا۔