عالمی شہرت یافتہ معروف اداکارہ اینجلینا جولی یوکرین پہنچ گئیں

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔عالمی شہرت یافتہ معروف اداکارہ اینجلینا جولی یوکرین پہنچ گئیں۔ ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی کا یوکرین کے محاذِ جنگ کے خطرناک علاقوں کا دورہ ، روسی حملوں کے باوجود عوام کے حوصلے کی تعریف کی ۔ ہالی ووڈ کی اداکارہ اینجلینا جولی نے یوکرین کے خطرناک ترین محاذی شہر خیرسون اور اس کے قریب واقع میکولائیوکا دورہ کیا، جہاں انہوں نے میڈیکل عملے، رضاکاروں اور عام شہریوں سے ملاقاتیں کیں جو روسی حملوں کے مستقل خطرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کا کہنا تھا کہ جب دنیا بھر کی حکومتیں عام شہریوں کے تحفظ سے منہ موڑ رہی ہیں، ایسے میں یوکرین کے لوگوں کا حوصلہ اور ایک دوسرے کے لیے سپورٹ واقعی قابلِ احترام ہے۔’ اینجلینا جولی نے زیرِ زمین منتقل کیے گئے طبی اور تعلیمی مراکز کا دورہ کیا جنہیں روسی بمباری سے محفوظ رکھنے کے لیے وہاں منتقل کیا گیا تھا۔

ایک تصاویر میں اینجلینا کو بلٹ پروف جیکٹ پہنے زیرِ زمین کمروں میں بچوں سے ملاقات کرتے دیکھا گیا۔ خیرسون، جو کبھی تین لاکھ آبادی کا شہر تھا، اب روسی فرنٹ لائن کے قریب ہونے کی وجہ سے یوکرین کے سب سے خطرناک شہروں میں شامل ہے۔ روسی افواج نے اسے مارچ 2022 میں قبضے میں لیا تھا اور آٹھ ماہ بعد دنیپرو دریا کے پار چلی گئی تھیں، مگر اب بھی مخالف کنارے پر موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.