حال نیوز۔۔۔۔۔آٹھواں طیارہ بہت بری طرح ڈیمج ہوا ٹرمپ کا پاک بھارت جنگ میں 8طیارے گرائے جانے کا نیا دعوی کر دیا۔ میں نے دونوں ممالک کو امن پر آمادہ کرنے کے لیے تجارتی معاہدوں سے انکار کی دھمکی دی، جس کے ایک دن بعد مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ ہم نے امن قائم کر لیا ہے۔ بھارت کو پھر عالمی رسوائی کا سامنا،سات نہیں، آٹھ بھارتی طیارے مار گرائے گئے،یہ معرکہ بھارت کیلئے “بھیانک خواب” ثابت ہوا، جبکہ پاکستان نے نہ صرف عسکری محاذ پر برتری حاصل کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں 8طیارے مار گرائے جانے کا نیا دعوی کردیا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مختصر فوجی تصادم پر تبصرہ جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس جھڑپ میں 8طیارے مار گرائے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے 8ماہ میں 8جنگیں ختم کرائیں، جن میں کوسووو اور سربیا، کانگو اور روانڈا، پاکستان اور بھارت کی جنگیں شامل ہیں، میں دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بیچ میں تھا پھر میں نے ایک اخبار کے پہلے صفحے پر خبر دیکھی، میں اخبار کا نام نہیں لوں گا کیوں کہ یہ عام طور پر جعلی خبریں شائع کرتا ہے کہ دونوں جنگ کرنے جا رہے ہیں تاہم اس جنگ میں 8طیارے مار گرائے گئے، آٹھواں طیارہ بہت بری طرح ڈیمج ہوا لیکن مجموعی طور پر 8طیارے عملا مار گرائے گئے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں نے دونوں ممالک کو امن پر آمادہ کرنے کے لیے تجارتی معاہدوں سے انکار کی دھمکی دی تھی، میں نے کہا اگر تم ایک دوسرے سے جنگ کرو گے تو ہم تمہارے ساتھ تجارت نہیں کریں گے، کوئی معاہدہ نہیں کریں گے، جس کے ایک دن بعد مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ ہم نے امن قائم کر لیا ہے یعنی انہوں نے لڑائی بند کردی تھی، جس پر میں نے کہا شکریہ، اب ہم تجارت کریں گے، کیا یہ زبردست نہیں؟ یہ سب ٹیرف کی وجہ سے ممکن ہوا، ٹیرف نہ ہوتے تو یہ کبھی نہ ہوتا۔