حال نیوز۔۔۔۔۔۔جو غلطیاں پہلے میچ میں کی گئیں کوشش ہو گی دوبارہ نہ ہوں، قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا آسان جیت کو مشکل بنانے پر کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ایک آسان جیت کومشکل بنانے پرکپتان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے، کوشش کریں گے اگلے میچوں میں یہ غلطی نہ دہرائیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے بڑی تعداد میں فیصل آباد والوں کا اسٹیڈیم آنے پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ساؤتھ افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.4 اوورز میں حاصل کرلیاتھا۔
ساؤتھ افریقہ ٹیم کے کپتان میتھیو بریٹز نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہارنے کے باوجود کافی چیزیں مثبت رہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ساؤتھ افریقا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ساؤتھ افریقی کپتان میتھیو بریٹز نے شکست کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہارنے کے باوجود کافی چیزیں مثبت رہیں۔جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ہم نے 20 سے 30 رنزکم بنائے، تاہم باؤلرز نے آخری اوور تک فائٹ کی جس پر ہمیں فخرہے۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ساؤتھ افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.4 اوورز میں حاصل کرلیا تھا۔