جنوبی افریقہ اور پاکستان کے ون ڈے میچ، پی سی بی کی بڑی نا اہلی سامنے آگئی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔جنوبی افریقہ اور پاکستان کے ون ڈے میچ، پی سی بی کی بڑی نا اہلی سامنے آگئی، میچز کے بوگس ناموں پر آن لائن ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف،میچ کی تمام ٹکٹیں بلیک میں فروخت،400والی ٹکٹ ایک ہزار روپے اور 800روپے والی ٹکٹ 15سو2ہزار روپے میں فروخت ہوگئی۔ جنو بی افریقہ اور پا کستا ن کے درمیا ن فیصل آباد اقبا ل اسٹیڈیم میں تین ون ڈے میچزکی سیریز کا پہلے میچ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں پی سی بی کی بڑی نااہلی سامنے آگئی، بوگس ناموں پر آن لائن ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف،میچ کی تمام ٹکٹیں بلیک میں فروخت،400والی ٹکٹ ایک ہزار روپے اور 800روپے والی ٹکٹ 15سو2ہزار روپے میں فروخت ہوگئی،آن لائن ٹکٹ لینے والوں نے ٹکٹ تین گناہ منافع کے ساتھ فروخت کردی۔

کر کٹ شا ئقین فیصل آباد میں ون ڈے سیریز میچز کی بلیک میں ٹکٹوں کی خریدو فروخت کی وجہ سے ذلیل و خوار، سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ،اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے شناختی کارڈ کی چیکنگ ضروری قرار دی جائے،کرکٹ شائقین کا مطا لبہ، ٹکٹوں خریدوفروخت کاپی سی بی انتظامیہ نوٹس لے، تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے دعویٰ کیا تھاکہ پا کستا ن اور ساؤتھ افریقہ کے درمیا ن فیصل آباد اقبا ل اسٹیڈیم میں تین ون ڈے میچزکی سیریز کا پہلے میچ کی تمام ٹکٹیں آن لائن فروخت ہوچکی ہیں مگر افسوس کہ پی سی بی کی آن لائن ٹکٹوں کی پالیسی کی وجہ سے کرکٹ شائقین کی تعداد میچ دیکھنے سے محروم نظر آرہے ہیں اور میچ دیکھنے کیلئے بلیک میں ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہے۔

پی سی بی انتظامیہ خوش ہے ہمارے تمام ٹکٹ آن لائن فروخت ہوگئے ہیں جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہیں آن لائن ٹکٹ ایک بڑا فراڈ سامنے آیا ہے جعلی ناموں پر ٹکٹیں آن لائن حاصل کرنے کے بعد ٹکٹوں کو بلیک میں فروخت کیا جارہاہے جس پر شناختی کارڈ کسی اور شخص کادرج ہے اور میچ دیکھنے والا کوئی ہے جوکہ سکیورٹی کیلئے بھی بڑ اخطرہ ہوسکتاہے، شہریوں اور کرکٹ شائقین نے مطالبہ کیاہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی سی بی انتظامیہ سٹیڈیم داخل کیلئے ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی چیک کیا اس سے بلیک میں ٹکٹ فروخت کرنے اور منافع کمانے والے سامنے آجائیں گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.