حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔انڈین فلم اندسٹری مٰں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان کے فینز میں معروف ریسلر جان سینا بھی شامل ہو گئے، تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ جان سینا نے شاہ رخ سے ملاقات کو زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیدیا۔ شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ سہانا خان، دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن اور ارشد وارثی شامل ہیں۔ ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے انڈین فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیا ہے۔
بالی وڈ کے اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سیشن کے دوران جان سینا کی تعریف کی، جس پر ریسلر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا نوازش سے مزین رویہ کبھی نہیں بھولوں گا۔48سالہ جان سینا نے 60سالہ شاہ رخ کو اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے لیے تحرک قرار دیا اور کہا کہ کنگ خان کا ٹیڈ ٹاک میرے مشکل دور میں روشنی کی کرن ثابت ہوا، جس کے بعد میں شکرگزاری اور خود آگاہی کی طرف مائل ہو گیا۔
جان سینا نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا اور انہیں انتہائی منکسر المزاج اور مہربان کہہ کر مخاطب کیا۔ ریسلر جان سینا کے مطابق میں آپ سے ہونے والی گفتگو اور نوازش کو کبھی نہیں بھولوں گا، میں جب شاہ رخ خان سے ملا، وہ لمحہ جذباتی تھا، یہ ایک ناقابل یقین احساس تھا، آپ اس شخص سے ہاتھ ملا رہے ہیں، جس نے آپ کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں انکے ساتھ سہانا، دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک اور ارشد وارثی شامل ہیں۔