شبمن گل آسٹریلیا جیسی باؤنسی وکٹ پر کھیلنے کا عادی نہیں ہے، اے بی ڈویلیئر

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔بھارت کے اوپننگ بلے باز شبمن گل آسٹریلیا جیسی باؤنسی وکٹ پر کھیلنے کا عادی نہیں ہے، ساؤتھ افریقا کے لیجنڈ بیٹر اے بی ڈیویلیئرز نے بھارتی جارح مزاج بیٹر شبمن گل کے آسٹریلیا میں ناکام ہونے پر حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ آسٹریلیا میں اچھی وکٹیں ہیں، ہو سکتا ہے وہ اس قسم کے باؤنس کا پوری طرح سے عادی نہیں۔دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام ہونے والے بھارتی ٹی ٹوئنٹی نائب کپتان شبمن گل کے مسلسل ناکام ہونے پر ڈیویلیئرز نے ان کی بیٹنگ کا دفاع کیا اور کہا کہ رائٹ ہینڈ بیٹر اس وقت اپنے کیریئر کے کمزور دور سے گزر رہے ہیں۔

اے بی ڈیویلیئرز نے آسٹریلیا کی باؤنسی وکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں اچھی وکٹیں ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ اس قسم کے باؤنس کا پوری طرح سے عادی نہیں ہے۔تھری سکسٹی کی عرفیت سے مشہور سابق جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہے، وہ بھی ایک انسان ہے ہم سب کو یہ امید ہوتی ہے کہ شبمن ہر دن رنزز اسکور کرے۔ڈیویلیئرزکا کہنا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ شبمن گل اس طرح کے ایک مشکل دور سے گزر رہا ہو اور وہ اس سے جلد نکل جائیں کیوں کہ وہ ایک کلاس پلیئر اور کلاس لیڈر ہے۔

ساؤتھ آفریقہ کے سابق اسٹار بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ان کے ساتھ تکنیکی سے زیادہ ذہنی مسئلہ ہے اور اگر یہ تکنیکی مسئلہ ہے تو وہ نیٹ پر جاکر اسے درست کرسکتے ہیں۔ہاں یہ درست ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انھوں نے حالیہ ماضی میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھائی لیکن ابھی ان کی بہت کرکٹ باقی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.