جنگ بندی معاہدہ نظر انداز، نیتن یاہو نے فضائی حملوں کا حکم دیدیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔جنگ بندی معاہدہ نظر انداز، اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر فضائی حملوں کا حکم دیدیا۔ البصرا میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو افرادجاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے غزہ پٹی میں شدید حملے کرنے کا حکم دیا ہے، حالانکہ امریکہ کی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی ابھی جاری ہے۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے دفاعی حکام کے ساتھ جائزہ لینے کے بعد فوری طور پر غزہ میں طاقتور حملے کرنے کی ہدایت دی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے جنوبی غزہ کے رفح علاقے میں کیے گئے، جہاں دن کے اوائل میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔البصرا میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے، جن میں ایک شیرخوار بھی شامل ہیں۔

حماس نے اس نئی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ اسرائیلی قیدی کی لاش کی منتقلی بھی معطل کر دی گئی ہے۔ حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے کشیدگی بڑھانے سے لاشوں کی واپسی کے کام میں تاخیرہو سکتی ہے۔ حماس نے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے الزامات کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی پر عمل جاری رکھے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.