حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کے لیچنڈری اداکار نصیر الدین شاہ نے بالی وڈڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بورنگ ایکٹر قرار دے دیا۔ جبکہ اکشے کمار کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کر کر کے بالآخر اداکاری سیکھ گئے اور اب ان کی اداکاری بہتر ہے۔ انڈین اداکار نصیر الدین شاہ کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اکشے کمار کی تعریفیں جب کہ شاہ رخ خان کی اداکاری کی برائیاں کرتے دکھائی دیے، ساتھ ہی انہوں نے شاہ رخ خان کو بورنگ ایکٹر بھی قرار دیا۔
نصیر الدین شاہ کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بولی ووڈ کے معروف اداکاروں کے بارے میں کھل کر بات کرتے دکھائی دیے۔ویڈیو میں انہوں نے شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بورنگ ایکٹر قرار دیا جبکہ اکشے کمار کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا۔نصیر الدین شاہ نے انٹرویو میں کہا کہ وہ عام طور پر بولی ووڈ کے بڑے ستاروں جیسے خانز، کمارز یا دیوگنز کی فلمیں دیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔
نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن انہیں کسی نے خاص متاثر نہیں کیا البتہ اکشے کمار ایک ایسے اداکار ہیں جن کی وہ بہت قدر کرتے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ اکشے کمار نے بغیر کسی گائیڈنس یا گاڈ فادر کے اپنی محنت سے انڈسٹری میں جگہ بنائی، اب ان کی اداکاری میں صلاحیت کے آثار نظر آتے ہیں اور طویل عرصے کے بعد وہ ایک اچھے اداکار بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اکشے کمار اداکاری کر کر کے بالآخر اداکاری سیکھ گئے اور اب ان کی اداکاری بہتر ہے، وہ انہیں اچھے لگتے ہیں۔جب انٹرویو لینے والے نے شاہ رخ خان کا ذکر کیا کہ انہوں نے بھی بغیر کسی سپورٹ کے کامیابی حاصل کی تو نصیر الدین شاہ نے اعتراف کیا کہ ایسا ہی ہے اور وہ اس ضمن میں شاہ رخ کی عزت اور قدر کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ شاہ رخ خان کی قدر کرتے ہیں لیکن ایک اداکار کے طور پر وہ اب بورنگ ہو گئے ہیں۔