عالمی تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کی تاریخوں کا اعلان، تیاریاں زور و شور سے جاری

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔عالمی تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، اجتماع کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اجتماع کا پہلا مرحلہ6نومبر سے شروع ہوگا، دوسرا مرحلے کا13 نومبر کا آغازکیا جائے گا،پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے لاکھوں زائرین شریک ہوں گے۔ امسال اجتماع میں 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات کئے جارہے ہیں، حکومت نے بھی سہولیات دینے کا اعلان کر دیا۔ رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع 6نومبر سے شروع ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں،پنجاب حکومت نے شرکائے اجتماع کو ہر طرح سہولیات فراہم کرنیکا اعلان کر دیا جن کیلئے الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائینگی،اجتماع میں، امسال بھی اجتماع دو حصوں میں ہوگا جس میں لاکھوں زائرین شریک ہوں گے۔

تبلیغی جماعت کا سالانہ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ 06 نومبر کو بعدا زنمازِ عصررائے ونڈ سند روڈ پر وسیع و عریض میدان میں شروع ہوگااور9 نومبردعا کے ساتھ اختتام پذیرہوگا،پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، بونیر، چترال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی صوبہ سندھ کے تمام اضلاع (علاوہ کراچی) راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، کشمیر کے تمام اضلاع، لیہ، مظفر گڑھ، بھکر، کرک کے اضلاع سے زائرین شرکت کریں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 13 نومبر بروز جمعرات کو شروع ہوگااور 16 نومبر بروز اتواردعا پر اختتام پذیرہوگا۔

دسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں،کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم،مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد اجتماع میں شرکت کرینگے۔امسال اجتماع میں 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات کئے جارہے ہیں، دنیا بھر سے لاکھوں افراد دس روزہ اجتماع میں شرکت کریں گے،پاکستان ریلوئے اس موقعہ پر خصوصی ٹرینیں چلائے گا،اجتما ع ایام میں تمام نان اسٹاپ ٹرینیں رائے ونڈ جنکشن پر رکیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.