ویرات کوہلی اور شرما نے تاریخ رقم کر دی، آسٹریلیا کیخلاف بہترین بیٹنگ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔انڈین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے تاریخ رقم کر دی، آسٹریلیا کیخلاف بہترین بیٹنگ، میچ اپنے نام کر لیا۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف دیا‘روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بہترین شراکت داری سے 9 وکٹوں سے فتح دلائی۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت انڈیا نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف دیا جسکے جواب میں بھارت کے کپتان اور اوپنر شبمن گل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، تاہم روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بہترین شراکت داری کے ساتھ ٹیم کو 9 وکٹوں سے فتح دلائی۔بھارت کے 38 سالہ بیٹر روہت شرما نے 33 اوور میں ایڈم زیمپا کی آخری گیند پر اپنے ایک روزہ کیریئر کی 33ویں سنچری مکمل کی، انکی یہ سنچری بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں 50ویں سنچری ہے، اس سے قبل ویرات کوہلی نے 5 سنچریاں بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

روہت شرما آسٹریلیا میں ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے غیرملکی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، سابق بھارتی کپتان کی ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف نویں سنچری ہے، روہت شرما سیریز کے پہلے میچ میں صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد ورلڈ کپ 2027ء تک ان کے کھیلنے کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع کردی گئی تھیں، تاہم انہوں ایڈیلیڈ میں دوسرے میچ میں 73 رنز بنا کر زبردست واپسی کی تھی۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے بھی آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے آؤٹ ہوئے بغیر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فارم دوبارہ حاصل کرلی، آسٹریلیا نے بھارت کو سیریز کے دو ایک روزہ میچز میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی تاہم آخری میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کرکے خود کو کلین سوئپ سے بچا لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.