اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کئی پروجیکٹس کا معاوضہ نہ ملنے کا دعویٰ کر دیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کئی پرجیکٹس کا معاوضہ نہ ملنے کا دعویٰ کر دیا۔ کئی پراجیکٹ مکمل ہونے کے باوجود آج تک معاوضہ نہیں ملا۔ میں اس کی حامی ہوں فنکار پر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنی چاہیے۔ معروف ترین اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو اپنی حد میں رہنا چاہیے کیونکہ حد سے تجاوز ہو کر کئے گئے کام کے کبھی اچھے نتائج نہیں ہوتے۔

اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ کئی پراجیکٹ مکمل ہونے کے باوجود آج تک ان کا معاوضہ نہیں ملااور مجھے وہ لوگ یاد ہیں جنہوں نے معاوضہ دینا ہے۔اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ فلم ہو یا ڈرامہ اس کی بنیاد اسکرپٹ ہوتی ہے اس کے بعد فنکاروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جب اسکرپٹ میں ہی جان نہیں ہو گی تو آپ نمبر ون سے بھی کام کرا لیں مطلوبہ نتائج نہیں آئیں گے۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ میں نے بے شمار ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن سیٹ کام بلبلے میں خوبصورت کا کردار بہت زیادہ مقبول ہوا۔میں اس کی بھی حامی ہوں کہ کسی اداکار پر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنی چاہیے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارہ عائشہ عمر آج کل اپنے ایک پروگرام کے حوالے سے بری طرح تنقید کی زد میں ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.