حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری آ گئی، دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام جنگ بندی برقرار رکھنے پر متفق ہو گئے۔ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی تفصیلات پاکستان نے فراہم کیں اوروڈیوزافغان طالبان کو دکھائی گئیں۔ پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے دوسرے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں دونوں فریق جنگ بندی برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے ہیں، افغانستان کے اندر دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی تفصیلات پاکستان نے فراہم کیں اوران محفوظ پناہ گاہوں کی وڈیوز تک افغان طالبان کو دکھائی گئیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور نو گھنٹے پر محیط دو مراحل میں ہوا۔ترکیہ نے مقامی ہوٹل میں ان بند کمرہ مزاکرات کی میزبانی کی۔پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغان طالبان کو جامع روڈ میپ دیدیا۔فریقین جنگ بندی برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے۔پاک افغان سرحد پر افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی تفصیلات پاکستان نے فراہم کیں۔ان محفوظ پناہ گاہوں کی وڈیوز تک افغان طالبان کو دکھائی گئیں۔
پاکستان اور افغان طالبان نے اپنا اپنا موقف پیش کر دیا۔تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوسرے دور سے دونوں وفود نے اپنی قیادت کو آگاہ کیا۔ مذاکرات کا دوسرا دور انتہائی سنجیدہ ماحول میں ہوا۔مذاکرات آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔دونوں ممالک کی قیادت سے احکامات کی روشنی میں آج بات چیت آگے بڑھائی جائے گی۔پہلے دن کے مذاکرات کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔فریقین نے دوحہ میں مذاکرات کے پہلے دور کے معاہدے میں شامل نکات پر عمل درآمد پر اظہار اطمینان کیا ہے۔