ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی میں تیزی، روس کی بڑی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔امریکہ کے صدر ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر پابندیاں لگانے کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ امریکی صدر نے روس کی تیل پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے مطابق روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگارہے ہیں، روس پر پابندیوں کا یہ صحیح وقت ہے، امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔صدر ٹرمپ سے نیٹو سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

امریکہ کے صدر کے مطابق روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کرنا مناسب نہیں لگا، اس لیے ملاقات منسوخ کردی، پیوٹن سے بات کسی نتیجے تک نہیں پہنچتی، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہورہی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔امریکی صدر کے مطابق یوکرین امریکا کے نہیں یورپی میزائل روس کیخلاف استعمال کررہا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے لیے اختیار حاصل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنیکی کوشش کررہا ہوں۔ٹرمپ کے مطابق بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، میراخیال ہے چینی صدرشی روسی صدر پیوٹن پر بڑا اثر رسوخ رکھتے ہیں۔نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا کہ روس پر مزید پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کیلئے دباو ڈالنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت روس یوکرین امن منصوبہ مذاکرات کی میز پر نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.