حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔بھارت کو ٹرافی چاہئے تو تقریب منعقد ہو گی اس میں دی جائیگی، انڈین کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دیدیا ہے۔ اے سی سی نے بی سی سی آئی کو جوابی خط میں کہنا تھا کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل نے نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیا ہے، ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کی تقریب دبئی میں ہو گی۔
انڈین کرکٹ ٹیم نے ایشیاء کپ 2025 کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دی تھیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کیا تھا، جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی تھی۔ مودی سرکار اور بھارتی بورڈ کے اکسانے پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے محسن نقوی بھی ڈٹ گئے تھے اور بھارتی ہٹ دھرمی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے جبکہ تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی تھی۔
ایشیاء کپ کی ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جائے گی، ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل نے ٹرافی دینے کے لیے نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیاہے۔ایشین کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی کے خط و کتابت مکمل ہوگئی ہے۔ بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی کے لیے اے سی سی صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھاجس پر ایشین کرکٹ کونسل نے ٹرافی دینے کے لیے نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیاہے، ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ٹرافی دینے کی تقریب دبئی میں ہوگی۔