حال نیوز۔۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو ان کی زندگی کا بہترین تحفہ مل گیا، خوشی سے نہال۔ تفصیلات کے مطابق انڈین فلم اسٹار پری نیتی چوپڑا اور ان کے شوہر، راگھو چڈھا نے بالآخر اپنے گھر ننھے مہمان کا استقبال کیا ہے۔ راگھو چڈھا اور پری نیتی چوپڑا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جوڑے نے آج دوپہر مشترکہ سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ خوشخبری سنائی۔
پرینیتی چوپڑا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آخرکار وہ آ گیا، ہمارا ننھا بیٹا اور ہمیں تو یاد ہی نہیں کہ اسکے بغیر اس سے پہلے کی زندگی کیسی تھی، ہماری آغوش بھر گئی ہے، مگر دل اس سے بھی زیادہ بھر گیا ہے۔پرینیتی چوپڑا اور انکے شوہر راگھو چڈھا نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ پہلے ہم ایک دوسرے کے لیے تھے، اب ہمارے پاس سب کچھ ہے۔جیسے ہی انہوں نے یہ خوشخبری شیئر کی، مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
بولی وڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے کئی دل والے ایموجیز شیئر کیے، جبکہ ہرلین سیٹھی نے لکھا ہے مبارک ہو، کریتی سینن نے مبارک ہو لکھا اور اس کے ساتھ دل والے ایموجیز کا اضافہ کیا ہے۔پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے2023 میں شادی کی تھی، جبکہ رواں برس یعنی اگست 2025 میں پرینیتی نے امید سے ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے ساتھ ننھے منے پاوں کی تصویر بھی شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ہماری چھوٹی سی کائنات راستے میں ہے۔