دہشتگرد بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، میر سرفراز بگٹی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ سے ملے ہیں قتل وغارت سے کچھ نہیں ملے گا۔بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے اساتذہ اور ہمارے پیاروں کو شہید کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے مرعوب نہیں ہونگے، دہشتگردی کیخلاف ہماری پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، ہم نے دہشتگردی کی خلاف جنگ کو چیلنج کیا ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے، دہشت گردی کیخلاف سب ایک ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ سے ملے ہیں قتل وغارت سے کچھ نہیں ملے گا، دہشت گرد ترقی کی راہ نہیں روک سکتے دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پنجگور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ انصاف کی فراہمی کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی بلوچستان اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے کے فوری بعد ائیرپورٹ سے سیدھے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت بلوچ کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کے بھائی ولید صالح کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ولید صالح بلوچ ایک باصلاحیت، باکردار اور امیدوں سے بھرپور نوجوان تھے، جن کا قتل نہ صرف خاندان بلکہ بلوچستان کے سماجی ڈھانچے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے میر سرفراز بگٹی نے المناک واقعے کی سخت مذمت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.