جہانزیب رضوان پاکستان باکسر نے تاریخ رقم کر دی، امریکی حریف ناک آؤٹ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔جہانزیب رضوان پاکستانی نزاد امریکن باکسر نے امریکہ کے شہر نیویارک کے بارکلے سینٹر میں منعقدہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریون امریکی باکسر کو دوسرے راؤنڈ کے دوسرے منٹ میں ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار فتح اپنے نام کر لی۔تاریخی فائٹ میں جہانزیب رضوان نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں پر مشتمل لباس پہن کر رنگ میں انٹری دی تو بارکلے سنٹر پاکستانی کمیونٹی کے جوش و خروش سے گونج اٹھا،پاکستانی امریکن شائقین نے اپنے قومی ہیرو کا پرجوش استقبال کیا۔

جہانزیب رضوان فائٹ کے آغاز سے ہی اپنے حریف پر حاوی رہے اور تابڑ توڑ حملوں سے امریکی باکسر کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔دوسرے راؤنڈ کے دوران جہانزیب نے زبردست مکوں کی برسات کرتے ہوئے ٹریون کو ناک آؤٹ کیا جس کے بعد باکسنگ رنگ میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند ہوئیاس تاریخی لمحے کے گواہ بننے کے لیے پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور جہانزیب رضوان کی فیملی اور دیگر معززین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

پاکستانی نزاد امریکی شہر و باکسر جہانزیب رضوان اس سے قبل گولڈن گلووز ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں اور فرانس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے باکسر  جہانزیب رضوان کا کہنا تھا کہ یہ جیت میرے لیے اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، پاکستان کا نام روشن کرنا میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ان کی اس فتح پر بارکلے سنٹر پاکستان اور جہانزیب رضوان کے نعروں سے گونجتا رہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.