حال نیوز۔۔۔۔۔۔اڑھائی سالہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا بلوچستان حکومت مدت پوری کریگی، پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اڑھائی،اڑھائی سال پاور شیئر نگ کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، موجودہ حکومت پانچ سال مکمل کریگی، ایک ماہ بعد پارٹی کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم ترین اجلاس دوبارہ ہوگا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پنجاب اور بلوچستان سے متعلق کیے گئے وعدے پورے نہیں کر رہی، صوبے کے ساحل و سائل کے فیصلوں پر پارلیمنٹ، کابینہ،عوام کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں بلوچستان سمیت ملکی صورتحال اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز ایک انتہائی دلخراش واقعہ تھا جس میں پیپلز پارٹی کے 200جیالے عالمی دہشتگردو ں کا نشانہ بنے یہ ملک میں امن اور جمہوریت پر بہت بڑا حملہ تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت اور امن دشمن قوتوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں عزت اور نظریاتی سوچ کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم اپنے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو کی سوچ اور جدوجہد پر عمل پیرا ہیں۔