اسرائیل مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، حماس

حال نیوز۔۔۔۔۔۔اسرائیل مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، امریکہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ تفصیلات کے مطابق حماس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ قابلِ اعتماد اطلاعات کے مطابق حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کر سکتی ہے۔حماس نے ان الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کیے گئے تمام دعوں کو مسترد کرتی ہے۔

حماس کے مطابق حماس پر حملے یا جنگ بندی کی خلاف ورزی کے تمام الزامات جھوٹ ہیں۔ اس نے دعوی کیا کہ یہ بے بنیاد باتیں مکمل طور پر اسرائیلی گمراہ کن پروپیگنڈے سے ہم آہنگ ہیں۔حماس کے مطابق زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، کیونکہ اسرائیل نے خود ہی ایسے مجرمانہ گروہوں کو تشکیل دیا، انہیں اسلحہ فراہم کیا اور مالی مدد دی، جنہوں نے فلسطینی شہریوں کے قتل، اغوا، امدادی قافلوں سے سامان لوٹنے اور دیگر مجرمانہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔

اسرائیلی میڈیا اور ویڈیوز نے خود ان جرائم کا اعتراف کیا ہے، جو اسرائیل کے اس فتنہ انگیز کردار کو بے نقاب کرتا ہے۔حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پولیس نے ان مجرم گروہوں کا پیچھا کیا اور ان کے خلاف واضح قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی ہے۔حماس نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں، بالخصوص ان گروہوں کی پشت پناہی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.